۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن(تلنگانہ)ہندوستان کا اظہار افسوس

حوزہ/ آیت اللہ العظمی آقای سید محمد صادق روحانی کے انتقال پر ملال پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ،تلنگانہ،ہندوستان کی جانب سے شدید دلی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے انتقال کو دنیائے روحا نیت کے لئے بڑی مصیبت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر مجمع علماء وخطباء حیدر آباد دکن(تلنگانہ)ہندوستان کے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ و تمام اراکین نے گہرے رنج و غم کے ساتھ اظہار افسوس کیا اور تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسمہ تعالیٰ

نہایت افسوس کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر سنی گئی کہ ایران کے مشہور و معروف فقیہ عصر آیت اللہ العظمی مرجع تقلید حضرت سید محمد صادق روحانی اس دار فانی سے عالم جاودانی کی جانب انتقال فرما گئے۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔

موت العام مصیبت لاتجبر وثلمت لاتسد۔

آیت اللہ العظمی آقای صادق روحانی حوزہ علمیہ قم ایران میں درس خارج فقہ واصول کے استاد تھے۔

آپ بہت سی کتابوں کے مصنف تھے ،فقہ صادق کے عنوان سے آپ کی معرکت الآراء کتاب آپ کے پر افتخار آثار میں شامل ہے جو عربی زبان میں شیعہ فقہ کا مکمل انسائیکلو پیڈیا ہے۔

آپ کے اساتید میں آیت اللہ العظمی آقای سید ابولحسن اصفہانی رح،آیت اللہ العظمی آقای سید ابوالقاسم خوئی رح،آیت اللہ اللہ العظمی آقای سید محمد حسین غروی اصفیانی رح قابل ذکر ہیں۔

آپ کے شاگردوں کی تعداد بے شمار ہے۔

آیت اللہ العظمی آقای سید محمد صادق روحانی کے انتقال پر ملال پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن ،تلنگانہ،ہندوستان کی جانب سے شدید دلی صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے آپ کے انتقال کو دنیائے روحا نیت کے لئے بڑی مصیبت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔اور مرحوم کے جنت میں بلندی درجات کی دعا کے ساتھ مرحوم کے اہل خانوادہ،تمام علماء و طلاب و مراجع کرام بالخصوص حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی بارگاہ میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔اورجملہ پسماندگان سے اظہار ہمدردی کے ساتھ کے صبر جمیل کی خداوند عالم سےدعا کرتے ہیں۔

فقط والسلام

مجمع علماء و خطباء حیدر آباد دکن،تلنگانہ۔ہندوستان

تاریخ:۱۷/دسمبر ۲۰۲۲ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .